غزہ کی وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک 24 ہزار 762 فلسطینی صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے اسی طرح بتایا ہےکہ اس دوران 62 ہزار 108 لوگ غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہے 7 اکتوبر سے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت میں اتنے بڑی تعداد میں بے گناہوں کی شہادت کے بعد غزہ کے عوام ڈٹے ہيں اور صیہونی حکومت کے خلاف اس کی تاریخ میں پہلی بار استقامتی محاذ ہر طرف سے حملہ کر رہا ہے۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے
غزہ پر حملے کے لئے صیہونی حکومت نے جن مقاصد کا اعلان کیا تھا ان میں سے کوئي بھی مقصد پورا نہيں ہو سکا ہے۔