فلسطین کی وزارت صحت نے منگل کے روز بتایا ہے کہ 10 اکتوبر سے اب تک غرب اردن میں 260 فلسطینی شہری شہید اور 3200 زخمی ہوئے ہيں۔
بیان کے مطابق رواں سال سے اب تک غرب اردن میں شہیدوں کی تعداد 468 تک پہنچ گئی ہے ۔
اس سے قبل فلسطین میں قیدیوں کے ادارے نے منگل کو ہی اعلان کیا تھا کہ الاقصی طوفان کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلسطینیون کی تعداد 3580 تک پہنچ گئي ہے۔
الاقصی طوفان آپریشن اور غزہ پر صیہونی جارحیت کے آغاز کے بعد سے غرب اردن میں بھی صیہونیوں کے خلاف کارروائيوں میں شدت آئی اور اسی طرح صیہونی حکومت نے بھی اس علاقے میں اپنی جارحیت میں اضافہ کیا ہے۔
غزہ پٹی میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد صیہونی حکومت نے دوبارہ غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کر دیئے ہيں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت، اس جنگ میں کسی کامیابی کی تلاش میں ہے جو اسے کسی بھی صورت میں نہيں ملے گي۔