تہران-ارنا- ذرائع ابلاغ نے غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے اور اس علاقے پر صیہونی حکومت کی جانب سے شدید بمباری کی اطلاع دی ہے۔

الجزیرہ ٹی وی چینل نے کچھ دیر پہلے بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ختم ہو گئی ہے کیونکہ قطر کی ثالثی سے قیدیوں کے تبادلہ کے لئے جس جنگ بندی کا اتفاق ہوا تھا اس کی مہلت میں پھر سے توسیع نہيں کی گئی۔

کچھ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق،  النصیرات کے شمال مغرب میں شدید فائرنگ  اور گولہ باری جبکہ البریح کے مشرق میں شدید جھڑپوں کی خبر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے توپ خانہ نے جہاں حملے کئے تھے اب وہاں شدید گولہ باری کر رہی ہے۔

نتساریم چوراہے کے پاس جھڑپیں ہو رہی ہيں جبکہ صیہونی فوجی نے بتایا ہے کہ صیہونی کالونی حولیوت میں سائرن کی آوازیں سنی گئيں۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ حماس نے عبوری جنگ بندی کی خلاف ورزي کی ہے اور مقبوضہ سر زمین پر گولہ باری کی ہے۔

اس وقت خان یونس شہر پر صیہونی فوج شدید گولہ باری کر رہی ہے۔

شمال مغربی غزہ میں مزاحمتی جیالوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی جاری ہیں۔