جہاد اسلامی تحریک نے آج مقبوضہ بیت المقدس میں انجام پانے والی شہادت پسندانہ کارروائی پر ایک مختصر پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن کے دہشت گردانہ اور مجرمانہ اقدامات کا جواب دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
جہاد اسلامی تحریک کے بیان میں یہ بات زور دیکر کہی گئی ہے کہ تحریک مزاحمت کے پاس صیہونی دشمن سے مقابلے کے پاس متعدد آپشن موجود ہیں اور کوئی بھی اقدام اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتا۔
اس سے قبل فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مقبوضہ بیت المقدس جمعرات کی صبح انجام پانے والی شہادت پسندانہ کارروائ کو غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام اور جنین میں بچوں کی شہادت پر فطری ردعمل قرار دیا تھا۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے جعمرات کی صبح بتایا تھا کہ القدس شہر کے ایک بس اسٹاپ پر فائرنگ کے تبادلے میں تین صیہونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے کم از کم پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاک ہونے والے والوں میں مقامی مذہبی عدالت کا جج بھی شامل ہے۔
اسرائيلی اخبار Yediot Aharonet کا دعوی کیا ہے کہ اس کارروائی میں ملوث تینوں فلسطینی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے۔