ہانگزو (ارنا) ایران کی ریسلر دنیا آغائی نے ایشین گیمز کے کوراش ریسلنگ سیشن میں ایرانی ویمن ٹیم کے لیے تاریخ کا پہلا میڈل جیت لیا۔

19 ویں ایشین گیمز "ہانگزو 2023" کے ویمن کوراش ریسلنگ سیشن میں مائنس 70 کلوگرام کے فائنل میں ایرانی ریسلردنیا آغائی کا مقابلہ چین کی ریسلر ڈین یو سے ہوا۔

اس مقابلے میں ایرانی ریسلر نے 2023 کے ایشین گیمز کا سلور میڈل جیت لیا اور ایران میں کوراش ریسلنگ کی تاریخ کی پہلی خاتون میڈلسٹ قرار پائیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu