عراقی نیوز ایجنسی (واع) کے مطابق یہ بات فواد حسین نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔
عراقی وزیر خارجہ نے اس کانفرنس میں بعض اہم اور مشترکہ مسائل پر بات چیت کی۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری بات چیت کا ایک حصہ سیکورٹی اور سرحدی صورتحال تھا اور عراقی حکومت نے ایران کے ساتھ اپنی مشترکہ سرحدوں کے تحفظ کیلیے کچھ اقدامات کو اٹھایا ہے۔
فواد حسین نے کہا کہ ہمارا آئین اپنے پڑوسی ممالک کو عراقی سرزمین سے حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ایرانی گیس کی خریداری کے لیے ایران پر بغداد کے قرضوں کی ادائیگی پر بھی گفتگو کی۔
فواد حسین نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ ریلوے لائن کے مسئلے میں بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت عراق کے لیے اہم ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے آج کی صبح ایک اعلی وفد کی قیادت میں عراقی دارالحکومت بغداد کا دورہ کیا ہے۔