ارنا رپورٹ کے مطابق، بینک آف انٹرنیشنل سیٹلمنٹس نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ 2022 کے ابتدائی تین مہینوں کے آخر تک غیرملکی بینکوں اور تنظیموں میں ایرانی رقوم کی شرح 18 ارب 586 ملین ڈالر تھی جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 7 فیصد کی ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔
واضح رہے کہ 2021 کے ابتدائی تین مہینوں کے آخر تک غیرمکی بینکوں اور مالیاتی تنظیموں میں ایرانی رقوم کی شرح 17 ارب 447 ڈالر تھی۔
2022 کے ابتدائی تین مہینوں کے آخر تک غیر ملکی بینکوں اور مالیاتی تنظیموں میں ایرانی رقوم کے کل حصے میں سے 9 ارب 846 ملین ڈالر غیرملکی بینکوں میں ہیں اور باقی دیگر مالیاتی تنظیموں میں ہیں۔
بینک آف انٹرنیشنل سیٹلمنٹس نے کہا ہے کہ ایران کے غیر ملکی ذخائر کا 40 فیصد، جو 7 ارب 396 ملین ڈالر کے برابر ہے، یورو کی شکل میں رکھے گئے ہیں۔ ڈالر کا حصہ 270 ملین ڈالر اور جاپانی ین کا حصہ 1 ارب 403 ملین ڈالر ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu