تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت کے سفارتی نائب نے برازیل کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

ایرانی صدر مملکت کے سفارتی نائب سید محمد حسینی جنہوں نے برازیل کے نئے صدر لولا داسیلوا کی تقریب حلف برداری کی شرکت کیلیے اس ملک کا دورہ کیا ہے، اس تقریب کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کرتے ہوئے عراق کی جانب سے شروع کی گئی بات چیت کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ ہم کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے موجودہ حالات اور خدشات پر بات چیت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

فیصل بن فرحان نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات خطے پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے 19 دسمبر میں اردن کے دارالحکومت امان میں منعقدہ 'بغداد 2' سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ایرانی کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عربی زبان میں ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu