ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیرعبداللہیان" نے جمعرات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں "ہیثم بن طارق آل سعید" سے اپنی حالیہ ملاقات سے متعلق کہا کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کی سطح کو اعلی قرار دے دیا و نیز دونوں فریقین نے سعودی عرب، بحرین، یمن، مصر اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ویانا مذکرات کی جہتیں بادشاہ عمان کی خصوصی توجہ کا باعث بنیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عمان؛ ویانا معاہدے کو حاصل کرنے کی کوشش کے علاوہ، ایران کے غیر ملکی کرنسی اثاثوں کو دوسرے بینکوں سے منتقل کرنے کے مراکز میں سے ایک ہے۔
واضح رہے کہ حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کو بادشاہ عمان سے ایک ملاقات میں صدر رئیسی کے تحریری پیغام کو ان کا حوالہ کردیا جس میں ایرانی صدر نے ہیثم بن طارق آل سعید کو دورہ ایران کرنے کی سرکاری دعوت دی تھی۔
امیرعبداللہیان نے اس ملاقات میں باہمی دلچسبی امور پر گفتگو کرتے ہوئے صدر رئیسی کے دورہ مسقط کی کامیابیوں اور دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ کی اہمیت پر بات چیت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نےاس دورے کے موقع پر سلطنت عمان کے سکول کے وزیر "سلطان بن محمد النعمانی: سے ملاقات اور گفتگو کی۔
حسین امیر عبداللہیان نے اپنے عمانی ہم منصب "السید بدر ابو سعید" اور یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے چیف مذاکرات کار "محمد عبدالسلام" سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu