تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ شاہچراغ دہشتگردی حملے کے دوسرے آپریٹو عنصر اور اس حملے کی مجرمانہ ٹیم کے معاون ایجنٹوں کے 6 ارکان کی شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، محکمہ انٹیلی جنس کے اعلانیہ میں کہا گیا ہے کہ خدا کے فضل اور اہل بیت معصومین علیہم السلام کے احسانات اور اہل ایمان بالخصوص حضرت احمد بن موسیٰ علیہ السلام کے مزار پر دہشت گردی کے سانحے کے شہداء کے اہل خانون کی دعاؤں کے ساتھ  یک پیچیدہ آپریشن میں اور اسلامی ایران کے ہوشیار اور بصیرت رکھنے والے عوام کے تعاون سے آپریشن کے دوسرے عنصر اور حرم مقدس میں دہشت گردی کی مجرمانہ معاونت کرنے والی ٹیم کے 6 ارکان کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے مزید معلومات کو جلد ہی ایرانی عوام کو پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایک مسلح شخص نے گزشتہ بدھ کو حضرت شاہچراغ کے روضے پر تکفیری دہشت گردوں کے انداز میں فائرنگ شروع کر دی اور اندر سے حملہ کر دیا۔اس دہشت گردی واقعے میں 13 افراد شہید او 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ اس دہشت گردانہ حملے کا مرکزی مجرم گرفتار ہونے سے پہلے ہی زخمی ہو گیا تھا اور ہسپتال منتقل کرنے کے بعد اور کوششوں کے باوجود دم توڑ گیا۔

**9467

میں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز