ارنا رپورٹ کے مطابق، بریگیڈئیر جنرل "محمد پاکپور" نے اقتدار کی مشق کے حوالے سے کہا کہ آج، ہمارے پاس مشق کے علاقے میں کالم بنانے اور اپنی افواج کو تعینات کرنے کا منصوبہ ہے، جو آج صبح 6 بجے شروع ہوا اور ابھی تک جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشق کے تیسرے دن کی منصوبہ بندی کی کارروائیاں، کل صبح سے پلان کے مطابق کی جائیں گی۔
بریگیڈئیر جنرل پاکپور نے کہا کہ کل سے بکتر بند یونٹس، اسپیشل فورسز، ہیلی کاپٹر اور جنگی ڈرون، اس مشق میں داخل ہوں گے۔
پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ ہم اگلے دو دنوں میں اقتدار کی مشق کے عروج کو دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج کی اقتدار کی مشق کا 17 اکتوبر کو ایران کے مشرقی آذربائیجان اور اردبیل کے صوبوں کے شمال میں واقع ارس کے عمومی علاقے میں آغاز کیا گیا۔
ان مشقوں کا انعقاد، پاسداران اسلامی انقلاب کے سالانہ مطلع شدہ کیلنڈر کے مطابق اور زمینی افواج کی جنگی تیاری کو بہتر بنانے کے بڑے مشن کے نفاذ سلسلے کیا جاتا ہے۔
پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ پیراشوٹ ہیلی برن آپریشن، نائٹ گیلپ آپریشن، ہیلی کاپٹر کامبیٹ آپریشن، جنگی اور خودکش ڈرون آپریشن، نیز دریائے اراس پر پل کی تعمیر، مواصلاتی سڑکوں پر قبضہ اور کنٹرول، بلندیوں پر قبضہ اور جارحانہ تباہی؛ اس مشق کے مختلف حصوں میں سے کچھ ہیں۔
بریگیڈئیر جنرل پاکپور نے کہا کہ اس مشق کا پڑوسی ممالک کو پیغام، امن اور پایئدار سلامتی کی مضبوطی ہے اور دشمنوں کیلئے اس کا پیغام، ملک کی سرحدوں کے دفاع اور کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے دیگر مسلح افواج کے ساتھ پاسداران اسلامی انقلاب کی بری افواج کی تیاری کا اعلان ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu