تہران - ارنا - امریکہ کی ریاست ورجینیا میں 'جیمز میڈیسن' یونیورسٹی کے ارد گرد شہریوں اور عام لوگوں پر فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی پولیس کے کہنے کے مطابق، اتوار کو ورجینیا میں جیمز میڈیسن یونیورسٹی کے قریبجمع ہونے والے لوگوں کا ہجوم پر فائرنگ کے بعد کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ کیمپس کے جنوب مغرب میں واقع ایک محلے میں پیش آیا ہے۔

پولیس کے ادارے کے مطابق ابھی بھی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور پولیس کی تفتیش ابھی جاری ہے۔ فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام زخمی افراد زندہ بچ گئے ہیں۔

ریاست ورجینیا کے حکام کی جانب سے جاری کردہ پہلی رپورٹس کے مطابق تمام متاثرین قریبی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ان کی عمریں 18 سے 27 سال کے درمیان ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ زخمیوں میں جیمز میڈیسن یونیورسٹی کے طلباء بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جب اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ پر کوئی مشتبہ شخص موجود نہیں تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu