فلسطینی نیوز ایجنسی 'شہاب' کی رپورٹ کے مطابق ایک 12 سالہ فلسطینی بچہ 'محمود السمودی' گزشتہ ہفتہ مغربی کنارے میں جنین کیمپ پر صہیونی غاصب فوج کے حملوں میں زخمی ہوگئے اور پیر کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے.
قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کے روز جنین کیمپ پر حملے میں فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوج کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں دو نوجوان 'محمود الصوص اور احمد ضراغمہ' شہید ہوگئے۔