تہران، ارنا- چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف یکطرفہ اور غیر قانونی امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

 مائو نینگ نے کہا کہ ہم کسی بھی بہانے، ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت، جمہوریت اور انسانی حقوق کے نام پر رنگین انقلابات کی مخالفت کرتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت چینی حکومت کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے جمعرات کے روز ایران میں حالیہ بدامنی کی بہانے میں وزیر داخلہ اور مواصلات سمیت ایرانی حکام کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی۔

ایران کے اندرونی معاملات میں واشنگٹن کی مداخلت کے تسلسل کے طور پر، امریکی محکمہ خزانہ نے کچھ ایرانی عہدیداروں کے خلاف پابندیاں عائد کی جن میں وزیر داخلہ احمد وحیدی اور وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عیسیٰ زارع پور شامل ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu