تہران، ارنا- ایرانی ہدایتکار کی بنائی گئی فلم "تیسری عالمی جنگ" میں کردار ادا کرنے والے اداکار محسن تنابندہ کو وینس فلم فیسٹیول کے افق حصے کے سب سے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی ہدایتکار "ہومن سیدی" کی بنائی گئی فلم تیسری عالمی جنگ میں کردار ادا کرنے والے محسن تنابندہ نے 79 ویں وینس فلم فیسٹیول کے افق حصے کے بہترین اداکار کے ایوارڈ کو جیت لیا۔

یہ فلم شکیب نامی ایک لیبر کی کہانی ہے (جس کا کردار محسن تنابندی نے ادا کیا ہے) جو زلزلے میں اپنی بیوی اور بچے کو کھو دیتا ہے اور اتفاقی طور پر ان کی لادن نامی ایک گونگی اور بہری لڑکی سے ملاقات ہو جاتی ہے۔

شکیب کی یہ ملاقات اور آشنائی ان کے نئے کام کے ساتھ ملتی ہے، جو عالمی جنگ سے متعلق ایک فلم کے پردے کے پیچھے ہے۔ وہ، جسے اس فلم کے پردے کے پیچھے ایک سادہ کارکن کے طور پر چنا گیا ہے، ہٹلر کا کردار ادا کرنے والے اداکار کی بیماری کی وجہ سے اس  کردار کو ادا کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu