تہران۔ ارنا- رواں عیسوی سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران، ایران اور یورپ کے درمیان تجارتی لین دین کی شرح 34 فیصد کی ترقی سے 2 ارب 500 ملین یورو تک پہنچ گئی۔

یورو اسٹاٹ ویب سائٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، رواں عیسوی سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران، ایران اور یورپی یونین کے 27 اراکین کے درمیان تجارتی لین دین میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں، 34 فیصد کی ترقی دیکھنے میں آئی ہے اور اس کی مالی شرح 2 ارب 550 ملین یورو تک پہنچ گئی ہے۔

2021 کے جنوری سے جون تک کے عرصے کے دوران، ایران اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی لین دین کی مالی شرح ایک ارب 900 ملین یورو سے زائد تھی۔

2022 کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران، یورپی یونین کی ایران سے درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 37 فیصد کی ترقی نظر میں آئی ہے اور اس کی مالی شرح 550 ملین یورو تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ سال کے جنوری سے جون تک کے مہینوں کے دوران، یورپی ممالک نے ایران سے 400 ملین یورو کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو درآمد کیا تھا۔

رواں عیسوی سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران میں بھی، یورپی یونین کی ایران میں برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 33 فیصد کی ترقی دیکھنے میں آئی ہے اور اس کی مالی شرح 2 ارب یورو تک پہنچ گئی ہے۔ یورپی یونین نے گزشتہ سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران، 1 ارب 500 ملین یورو کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو ایران میں برآمد کیا تھا۔

پچھلے چھ مہینوں میں ایران اور جرمنی کی تجارتی لین دین کی مالی شرح یک ارب یورو کے لگ بھگ پہنچ گئی

یورو اسٹاٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، رواں عیسوی سال کے دوران، یورپی ممالک کے درمیان جرمنی؛ ایران کا سب سے بڑا شراکت دار تھا اور ایران اور یورپ کے درمیان تجارتی لین دین کی ایک چوتھائی سے زائد جرمنی سے تعلق رکھتی ہے۔

رواں عیسوی سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران، ایران اور جرمنی کے درمیان تجارتی لین دین میں 6 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس کی مالی شرح 950 ملین یورو تک پہنچ گئی ہے؛ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران، دونوں ممالک کی تجارتی لین دین کی مالی شرح 892 ملین یورو تھی۔

پچھلے چھ مہینوں کے دوران، جرمنی کی ایران سے درآمدات میں 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی مالی شرح 151 ملین یورو تک پہنچ گئی ہے؛ جرمنی نے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران، 140 ملین یورو پر مشتمل مصنوعات کو ایران سے درآمد کیا تھا۔

نیز رواں سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران، جرمنی کی ایران میں برآمدات میں 6 فیصد کی ترقی دیکھنے میں آئی ہے جس کی مالی شرح 799 یورو ہے۔ جرمنی نے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران، 799 ملین یورو کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو ایران میں برآمد کیا تھا۔

*9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز