تہران، ارنا – ایرانی مردوں کی والی بال ٹیم نے ترکی کے شہر قونیہ میں اسلامی ممالک کے گیمز میں فتح حاصل کرلی۔

ان مقابلوں کے فائنل مرحلے کا پیر کے روز قونیہ میں ایران اور کیمرون کی ٹیموں کے درمیان انعقاد کیا گیا۔

ایرانی ٹیم نے اس مقابلے میں اپنے حریف کو 3-1 کے نتیجے کے ساتھ شکست دے دی اور اس مقابلے کی چیمپئن شپ جیت لی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu