تہران، ارنا- ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں 300 ہزار بیرل کی دو پیٹرو ریفائنریوں کی تعمیر وزارت تیل کے کام کے ایجنڈے پر ہے۔

یہ بات جواد اوجی نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی توانائی کے تحفظ کی ضمانت دینا وزارت تیل کی ترجیحات میں شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ بینکوں کی شراکت سے 300 ہزار بیرل کی دو پیٹرو ریفائنریز شہید سلیمانی اور جاسک کی تعمیر اور اقتصادی ہولڈنگز کام کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اوجی نے اس بات پر زور دیا کہ مذکورہ دونوں منصوبے آنے والی نسلوں کے لیے 13ویں حکومت کی دیرپا میراث ہوں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu