تہران، ارنا- ایک ایرانی علم پر مبنی کمپنی نے نینو ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے کم وزن اور موٹائی والی تھرمل اور فائر پروف موصلیت کی تیاری کی ہے جس سے ملک کی صنعتی ضروریات پوری ہوگی۔

رنا رپورٹ کے مطابق "پاکان آتیہ" علم پر مبنی کمپنی نے ایرانی صدر کے دفتر برائے نینو ٹیکنالوجی کی توسیع کے امور کی حمایت سے ان تھرمل موصلیت کو تیار کیا ہے تا کہ ایرانی صنعت میں سرگرم افراد کو اندروں ملک میں تیار کی گئی سستی اور اعلی معیار کی مصنوعات تک رسائی حاصل ہو۔

یہ کمپنی تھرمل اور فائر پروف موصلیت تیار کرنے کے لیے ایروجیلز کا استعمال کرتی ہے جو وزن اور موٹائی میں بہت ہلکی ہوتی ہے اور اسے اعلی درجہ حرارت کے پائپوں کی موصلیت اور تیل اور گیس کی صنعت کے کچھ مسائل کو حل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ تھرمل اور فائر پروف موصلیت کی عمر 20 سال سے زیادہ ہے اور وہ منفی 200 ڈگری سے لے کر مثبت 650 ڈگری سنٹی گریڈ کی درجہ حرارات میں استعمال کرنے کے قابل ہیں۔

یہ کسی بھی طرح سے جلتے نہیں ہیں اور آلودگی پیدا نہیں کرتے، یہ سپر ہائیڈروفوبک بھی ہیں۔ اس کے نتیجے میں، وہ مختلف صنعتوں میں موصلیت کیسطح کے نیچے سنکنرن کو مکمل طور پر روکتے ہیں۔


**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu