تہران - ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کے خلاف لبنانی عوام کی مزاحمت کو علاقے کی اقوام کے لیے ایک واضح نمونہ قراردیتے ہوئے کہا کہ خطی عوام اسرائیل کی جابر اور طفل کش حکومت سے تعلقات کو معمول پر لانے کو تسلیم نہیں کریں گے

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ روز  تہران کے دورے پر آئے  ہوئے لبنانی وزیر ثقافت محمد وسام المرتضی کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

حسین امیر عبد اللہیان نے صیہونی حکومت کی طرف سے مسلسل یلغار کے خلاف لبنانی قوم کی استقامت کو خطے کی قوموں کے لئے نمونہ قرار دیا اور کہا کہ خطے کے مزاحمت کرنے والے عوام، طفل کش اور دہشتگرد صیہونی حکومت سے تعلقات کو تسلیم نہیں کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے تہران کے دورے پر آئے لبنان کے وزیر ثقافت محمد وسام المرتضی سے بدھ کو ہوئی ملاقات میں خطے کے تازہ ترین حالات، اسلامی ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ خاص طور پر دونوں ملکوں کے مابین تعاون میں فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

حسین امیر عبداللہیان نے لبنان کے مشکل اقتصادی حالات کے بارے میں کہا کہ مغرب کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود لبنانی حکومت و عوام اگر چاہے تو اسلامی جمہوریہ ایران اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

اس ملاقات میں لبنان کے وزیر ثقافت محمد وسام المرتضی نے کہا کہ لبنانی حکومت خطے میں سبھی دوست و برادر ملکوں بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات میں فروغ کے لئے تیار ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1