تہران، ارنا - ایرانی تجارتی ترقیاتی تنظیم کے مینجنگ ڈائریکٹر برائے عربی اور افریقی ممالک کے امور نے کہا ہے کہ سنہ 1400 میں ایران کی افریقہ کو برآمدات میں 107 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بات فرزاد پیلتن نےجمعرات کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے 1399 میں ایران کی افریقہ کو برآمدات تقریباً 579 ملین ڈالر تھیں جو 1400 میں 107 فیصد اضافے کے ساتھ 1195 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ 1400 کو ایران کی افریقہ کو برآمدات کے بارے میں کہا کہ گھانا 353 ملین ڈالر کے ساتھ پہلی، جنوبی افریقہ 254 ملین ڈالر کے ساتھ دوسری، نائجیریا 125 ملین ڈالر کے ساتھ  تیسری اور موزمبیق 98 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھی ، کینیا 77 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں پوزیشن ،سوڈان 73 ملین ڈالر کے ساتھ چھٹی پوزیشن، الجزائر 67 ملین ڈالر کے ساتھ ساتویں پوزیشن، تنزانیہ 55 ملین ڈالر کے ساتھ آٹھویں ، صومالیہ 29 ملین ڈالر کے ساتھ نویں اور ایتھوپیا 11 ملین ڈالر کے ساتھ دسویں پوزیشن پر ہے۔

پیلتن نے کہا کہ 1400 میں افریقی براعظم سے ایران کی درآمدات تقریباً 60 ملین ڈالر تھیں جو 1999 کے مقابلے میں تقریباً 37 فیصد کم ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1