ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی فٹبال ٹیم، آج بروز منگل کو مقامی وقت کے مطابق 16 بجے میں امام رضا (ع) کے اسٹیڈیم میں ایشین براعظم میں 2022 ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے دسویں ہفتے اور آخری مرحلے کے سلسلے میں لبنان کیخلاف میدان میں اتر گئی۔
اس مقابلے کے 35 ویں منٹ میں ایرانی فٹبالر "سردار آزمون" نے اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے ایک گول کیا۔
میچ کے 72 ویں منٹ میں ایرانی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ "دراگان اسکوچیچ" کے کھیلاڑیوں نے اعلی کارگردکی کا مظاہرہ کیا اور "علیرضا جہان بخش" نے ایک اور گول کیا۔
واضح رہے کہ یہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں کے آخری مرحلے میں ایران کی آٹھویں فتح تھی۔
ایران عارضی طور پر 25 پوائنٹس کے ساتھ پہلے گروپ ٹیبل میں سرفہرست ہے اور اگر جنوبی کوریا، متحدہ عرب امارات کے خلاف رک جائے گا تو وہ اس مرحلے پر پہلے گروپ کے لیڈر کے طور پر اپنا کام ختم کر سکتا ہے اور ورلڈ کپ کی تیاری کر سکتا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران نے دسویں بار لبنان کو شکست دی اور اس ٹیم کے خلاف گھر پر 100 فیصد فتح کا ریکارڈ برقرار رکھا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@