تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے ویانا مذاکرات میں ایک اچھے، مضبوط اور پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لیے تہران کی مکمل تیاری کی تصدیق کی۔

یہ بات "حسین امیرعبداللہیان" نے منگل کے روز قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ایک ٹیلی فونگ رابطق کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
دونوں فریقوں نے ویانا مذاکرات کے علاوہ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی حالات میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مشاورت جاری رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں پر مشترکہ دلچسپی کے امور پر خیالات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔
امیر عبداللہیان نے ویانا مذاکرات میں ایرانی عوام کے مفادات اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سرخ لکیروں پر توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ ایران ایک اچھے، مضبوط اور پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
قطری وزیر خارجہ نے ویانا مذاکرات میں ایران کے تعمیری کردار کی تعریف کی اور معاہدے تک پہنچنے کے لیے تمام فریقین کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@