کیش، ارنا- ایرانی ایمپوٹی فٹبال کی قومی ٹیم کے گول کیپر "علی ظفری"، پانچ ممالک کی قومی ٹیموں کے ہیڈکوچز کی رائے کی بنیاد سے مغربی ایشیائی ایمپوٹی فٹبال کے بہترین گول کیپر منتخب ہوگئے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، مغربی ایشیائی ایمپوٹی فٹبال اور 2022 ترکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں کا پانچ تیموں کی شرکت سے تین دونوں تک جزیرے کیش میں انعقاد کیا گیا جس میں ایران، ازبکستان اور عراق نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن اپنی نام کرلی۔

ان مقابلوں کی اختتامی تقریب آج بروز بدھ کو اس ایونٹ میں حصہ لینے ولی ٹیموں کی شرکت سے انعقاد کیا گیا جس میں ٹیموں اور ان کے ارکان کے انعامات اور احکام عالمی ایمپیوٹیشن فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر "متئوس ویدلاچ"، ایشین کنفیڈریشن کے صدر "ماسایا یوکی" اور ایران کے ایمپیوٹیشن فٹبال کے منیجنگ ڈائریکٹر "جعفر اصغری" کے دستخطوں سے دیئے گئے۔

نیز ان مقابلوں میں پانچ ممالک کی قومی ٹیموں کے ہیڈکوچز کی رائے کی بنیاد سے ایران سے علی ظفری، بہترین گول کیپر، ازبکستان سے "قدرت خدایوف" بہترین کھیلاڑی اور بھارت سے "لنین"، مغربی ایشیائی ایمپوٹی فٹ ال کے بہترین گول کیپر، منتخب ہوگئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں میں ایران، فلسطین، عراق، بھارت اور ازبکستان کی ٹیموں نے حصہ لیا ہے جن میں سرفہرست تین ٹیمیں 2022 میں ترکی میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@