تہران، ارنا - ایرانی دوسرے ورچوئل عالمی کتاب میلے میں دنیا کے 15 ممالک کے پبلشرز کی 20 ہزار کتابیں پیش کی جائیں گی۔

یہ بات اس عالمی میلے کے سربراہ "علی رمضانی" نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ معلوماتی وسائل تک رسائی کا مسئلہ کئی سالوں سے پبلشرز اور کتاب کے کارکنوں کے لیے باعثِ تشویش رہا ہے اور یہ نمائش جسمانی مسائل جیسے کہ فاصلے وغیرہ کو حل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
رمضانی نے کہا کہ بین الاقوامی سیکشن میں 15 ممالک سمیت سپین، اٹلی، بھارت، سویڈن، امریکہ، عراق، بحرین، لبنان، عراق، مصر، شام وغیرہ کے پبلشرز اپنے 20 ہزار ٹائٹل حاضرین کو پیش کریں گے جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد 15 ہزار تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@