تہران، ارنا- بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن کی تازہ ترین درجہ بندی میں ایرانی قومی فٹبال ٹیم ایشیا کی پہلی اور دنیا کی 21 ویں نمبر پر کھڑری رہی۔

رپورٹ کے مطابق، بیلجیم، برازیل، فرانس، انگلینڈ، ارجنٹائن، اٹلی، سپین، پرتگال، ڈنمارک اور ہالینڈ اس زمرے میں ٹاپ 10 ٹیمیں ہیں۔

نیز جرمنی، امریکہ، سوئٹزرلینڈ، میکسیکو، کروشیا، کولمبیا، یوراگوئے، سویڈن، ویلز، سینیگال اور ایران بھی 11ویں سے 21 ویں نمبر پر ہیں۔

جاپان کی قومی فٹبال ٹیم اس درجہ بندی میں 26 ویں اور جنوبی کوریا 33 ویں نمبر پر ہے۔

 واضح رہے کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے قطر میں منعقد ہونے والے 2022 کے ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں لبنان اور شام کیخلاف اپنے آخری دو میچز جیت کر ورلڈ کپ میں کوالیفائی کی راہ ہموار کر دی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@