مہاباد، ارنا- ایران کی اسلامی آزاد یونیورسٹیوں کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ اب مجموعی طور 40 ہزار غیر ملکی طالب علم، ملک بھر کی آزاد اسلامی جامعات میں زیر تعلیم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "علاالدین بروجردی" نے آج بروز جمعہ کو آزاد یونیورسٹی کی مہاباد برانچ کو بین الاقوامی برانچ میں تبدیل کرنے کی تقریب کے موقع پر ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں زیر تعلیم 40 ہزار غیر ملکی طلبا میں سے 10 ہزار افراد ملک میں مقیم ہیں اور باقی 30 ہزار طلبا، کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے ورچوئل تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

بروجردی نے کہا کہ ایرانی وزرات تعلیم و نیز اسلامی آزاد یونیورسٹیوں کی پالیسیوں میں سے ایک غیر ملکی طلبا کو ایران میں تعلیم مکمل کرنے میں راغب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ ملک کی اعلی تعلیمی صلاحیت کا 40 فیصد اسلامی آزاد یونیورسٹیوں میں ہے، وہ غیر ملکی طلباء کو راغب کرنے اور آمدنی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ایران کی اسلامی آزاد یونیورسٹیوں کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور نے کہا کہ منصوبہ بندی کرنے اور تمام صلاحیتوں کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ تر ممالک، خاص طور پر ایران کے پڑوسیوں میں بروکریج کا طریقہ کار چالو کرنے سے، اگلے چند سالوں میں اس یونیورسٹی کے غیر ملکی طلباء کی تعداد کو دوگنا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں، اس یونیورسٹی کا ایک وفد، شمالی عراق بھیجا جائے گا تاکہ ایران، خاص طور پر مہاباد میں عراقی طلباء کے تعلیم مکمل کرنے کیلئے تعاون کی بنیاد فراہم کی جا سکے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@