تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات اطالوی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان آرٹس اور ثقافت کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے "تہران سے روم تک؛ آرٹ کی کھڑکی سے سفر" نامی بنائی گئی سات قسطی مونوگرافک ویڈیو کلیکشن کو اس شعبے میں باہمی تعلقات کے فروغ کا ایک اقدام قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق، اطالوی سفیر پرونہ نے ایران میں تعینات کے بعد، ثقافتی سرگرمیوں اور تعلقات کی ترقی کو ترجیح دی ہے اور ایرانی اور اطالوی فنکاروں کے تعاون سے مشترکہ منصوبوں کی حمایت کی ہے۔

جن میں سے "شہری آرٹ، اتحاد کا موقع" شامل ہے جس میں دو ایرانی اور اطالوی مصوروں نے دیوار پر مصوری کی۔ نیز یاسی کلپس نامی ڈرامائی کلپس کی تیاری اور کورونا کی وبا نے ہماری زندگی کو کیسے بدلا؟ جو پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں چار ایرانی اور اطالوی فنکاروں کے اشتراک عمل کی پیداوار ہے۔

اس کے علاوہ ایران سے متعلق ڈومس کے نظریے پر ایک دس حصے کی دستاویزی سیریز، جس میں ڈومس کے اطالوی جریدے برائے آرکیٹیکچر میں مضامین کیساتھ معاصر عالمی فن تعمیر کو آگے بڑھانے میں معاصر ایرانی آرکیٹیکٹس کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، جو پڑوڈکشن کے بعد نیٹ ورکس اور سائبر اسپیس میں اطالوی سفارت خانے کے اکاؤنٹس میں شائع کیا جاتا ہے، کا نام لیا جا سکتا ہے۔

نیز اسلامی جمہوریہ ایران میں قائم اطالوی سفارتخانے کے زیر اہتمام میں دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں ایران اور اٹلی کے فنکاروں کے بنائے گئے بصری فن پاروں سے متعلق "تہران سے روم تک؛ آرٹ کی کھڑکی سے سفر" نامی بنائی گئی جس میں بصری آرٹ کے فنکاروں نے صحت کے حفاظتی تدابیر پر عمل پیراہوتے ہوئے حصہ لیا ہے۔

اطالوی سفیر نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے اطالوی زبان کے فارسی ترجموں کے لئے سالانہ ایوارڈ پر بھی غور کیا ہے جس کا مقصد فارسی ترجمہ شدہ کاموں کی حمایت کرنا ہے، جس کی تفصیلات کا جلد اعلان کیا جائے گا؛ اطالوی ادیبوں کے اعزاز میں بخارا لٹریری میگزین کیساتھ بھی ہماری اچھی شراکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقینا، کورونا وبا کی وجہ سے مصنفین اور فنکاروں کی موجودگی اور سفری پروگراموں میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔ لیکن ہم نے سرگرمیاں بند نہیں کیں اور صرف پچھلے ہفتے کے دوران ہی ہم ایک کے بعد دیگرے 4 ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرچکے ہیں۔ کیونکہ ایران اور اٹلی کے مابین ثقافتی تعلقات ان گنت ہیں۔ 


 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@