تہران، ارنا- ایران میں پچھلے سال کے دوران، 200 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل گھریلو سامان کو برآمد کیا گیا ہے اور رواں سال کے دوران اس رقم کو 600 ملین ڈالر تک پہنچنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ایرانی محکمہ برائے صنعت، تجارت اور کان کنی کے منیجنگ ڈائریکٹر برائے بجلی، دھاتوں اور گھریلو سامان کے امور "کیوان گردان" نے ہوٹل اسپیناس پلاس میں گھریلو سامان کے پرڈیوسروں کی ایسوسی ایشن کی پہلی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی پرڈیوسر پر انحصار کی بنیاد پر جون 2017 میں، بنیادی آلات کی درآمد کو روک دیا گیا اور ہم ان مشکل حالات میں خود اعتمادی کیساتھ جون 2019 میں گھریلو سامان کی تیاری میں میں خود کفیل ہوگئے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال کے دوران، پیداوار میں اضافے کیساتھ برآمدی منڈیوں میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں۔

گردان نے کہا کہ گھریلو سازو سامان کی صنعت میں 6 ارب ڈالر کا کاروبار ہے؛ اب اس صنعت میں 300 ہزار افراد کیلئے بلاواسطہ اور 1 ملین افراد کیلئے بالواسطہ روزگار کی فراہمی ہوئی ہے اور اس صنعت میں 500 مینوفیکچرنگ کمپنیاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں 2016 اور 2017 کے سالوں میں گھریلو سامان کے 60 فیصد کا حصہ غیر ملکی برانڈ سے تعلق رکھتا تھا۔

اس موقع پر ہوم اپلائنس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے بورڈ کے چیئرمین "مرسل صدیق" نے کہا کہ ملک کی گھریلو آلات کی صنعت میں سات ارب ڈالر کی ویلیو ایڈڈ گنجائش ہے، مصنوعات کی شامل کردہ ویلیو کے 72 فیصد سے زیادہ پرزہ تیارکرنے کیلئے مختص ہے، اور حتمی پروڈیوسر کا حصہ صرف 30 فیصد ہے۔

انہوں نے گھریلو سطح پر تیار کردہ اسی طرح کے سامان کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے دوران، ملک میں 15 ملین سے زائد گھریلو سامان کی تیاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ دو سالوں کے مقابلے میں 78 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@