تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے ناجائز صہیونی ریاست کی جارحیت کیخلاف جوابی کاروائی سے یہ بات ظاہر ہوگئی کہ صہیونی آئرن گنبد کی عدم شکست کا دعوی ایک کھوکھلی جھوٹ ہے۔

ان خیالات کا اظہار شام کے دورے پر آئے ہوئے "محمد جواد ظریف" نے آج بروز بدھ کو دمشق میں مقیم فلسطینی رہنماوں سے ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں ایک طرف ناجائز صہیونی ریاست کی بربریت ونیز مسجدالاقصی کے آس پاس علاقوں پر قبضے کی ناکام کوشش اور دوسری اپنی سرزمین کے دفاع پر فلسطینی مرد اور خواتین کی بہادری نظر آتی ہے۔

 ظریف نے کہا کہ دنیائے اسلام، فلسطینی عوام کی مزاحمت اور بہادری پر فخر کرتا ہے اور غزہ پٹی میں گزشتہ دو دونوں کے دوران صہیونی ریاست کے حملے کی فلسطینی مزاحمتی فرنٹ کی جوابی کاروائی سے یہ بات ظاہر ہوگئی  کہ صہیونی آئرن گنبد کی عدم شکست کا دعوی ایک کھوکھلی جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے ظاہر ہوتے ہیں کہ ناجائز صہیونی ریاست سے تعلقات کو معمول پر لانا؛ دنیائے اسلام اور فلسطینی عوام کے مفاد کیخلاف ہے۔

ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ ہم نے گزشتہ دنوں کے دوران، ترکی اور دیگر اسلامی ممالک کے تعاون سے بین الاقوامی برادری کی توجہ کو اس مسئلے پر مبذول کروانے کی کوشش کی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ کم از کم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کوئی اقدام اٹھانے میں کامیاب سکیں گے کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر کوئی امید نہیں رکھ سکتے۔

ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ ہم فلسطینی عوام کیساتھ کھڑے ہیں جیسا کہ شام فلسطین کیساتھ کھڑا ہے اور اس حوالے سے دونوں ملکوں پر بہت نقصانات پہنچے گئے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ، فلسطین کی حمایت کی وجہ سے ایران، شام اور دیگر ملکوں سے غصے میں ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم ایک دوسرے کیساتھ مل کر فلسطینی عوام کے حقوق کی فراہمی کرسکیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@