انہوں نے مزید کہا کہ اگر چہ کورونا وبا کے پھیلاؤ نے اس حوالے سے رکاوٹیں حائل کی ہیں لیکن ہم اسی صورتحال میں بھی باہمی تعاون کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار "چوزبہ پرونہ" نے بدھ کے روز "مسعود سلطانی فر" سے ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان 160 سالہ تذویراتی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اٹلی کے تعلقات بدستور تعمیری رہیں اور حتی کہ مشکل صورتحال میں باہمی تعلقات کا سلسلہ جاری رہا ۔
اطالوی سفیر نے کھیل کو ایران اور اٹلی کے درمیان اتحاد کی ایک وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہت اچھے ہیں اور حالیہ برسوں میں ایران میں اٹلی سے کوچوں کی موجودگی کا بہت خیرمقدم کیا گیا ہے۔
پرونہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کے تعلقات کو مزید وسعت دی جاسکتی ہے، اگرچہ موجودہ صورتحال اور کورونا وائرس کے پھیلنے سے کچھ رکاوٹیں حائل ہوئی ہیں؛ لیکن ہم اسی صورتحال میں بھی ایران اور اٹلی کے مابین کھیل کے شعبے میں تعلقات کی تقویت کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو بات یقینی ہے وہ یہ ہے کہ ہم کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے میدان میں ایران اور اٹلی کے مابین تعاون بڑھانے کیلئے ایرانی وزیر کھیل اور نوجوانوں کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی حمایت کرتے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@