انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے اب تک ایران کیلئے مالیاتی میکنزم میں دوسرے ممالک میں موجود ایرانی مالی وسائل کی منتقلی کی اجازت نہیں دی ہے۔
ان خیالات کا اظہار "سید عباس موسوی" نے بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اقدامات دھوکہ کے سوا کچھ نہیں ہیں؛ اس نے بڑی دھوم دھام سے سوئس مالیاتی چینل کے نفاذ کا اعلان کیا لیکن اب وہ مختلف ممالک میں وجود ایران کے مالی وسائل کو اسی چینل میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
موسوی نے مزید کہا کہ ہم گزشتہ تین ہفتے سے اب تک ان ممالک میں سے ایک سے بات چت کر رہے ہیں جہاں ہمارے مالی وسائل موجود ہیں اور وہ یہ دعوی کررہا ہے اور اس بات پر بھی زو دے رہا ہے کہ امریکہ نے اس کی ملک میں موجود ایرانی مالی وسائل کی منتقلی کی اجازت نہیں دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک امریکہ عملی اقدام نہ اٹھائے تب تک ہم ان کے بیانات کو جھوٹ اور دھوکہ کے سوا کچھ نہیں سمجھتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ امریکی حکام صرف نعرے لگا رہے ہیں؛ جب وہ کہہ رہے ہیں کہ ادویات اور طبی سہولیات کی منتقلی کیلئے تمام راہیں کھلی ہیں تو پھر یہ بھی بتادیں کہ ہم کیسے بغیر کسی رکاوٹ کے ادویات اور طبی سہولیات کو منتقل کر سکتے ہیں۔
موسوی نے کہا کہ وہ اس بات کا دعوی کر رہے ہیں کہ ادویات اور طبی سہولیات کو پابندیوں سے استثنی دی گئی ہے حالانکہ عملی طور پر ان کی منتقلی کیلئے تمام راستے بند ہیں اور سوئس مالیاتی چینل کے نفاذ میں بھی بہت ساری رکاوٹیں حائل ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@