سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز اپنے ایک حکم کے تحت بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کو نئے کمانڈر قدس فورس تعینات کردیا.
آیت اللہ خامنہ ای نے جمعہ کے روز اپنے حکم میں جنرل سلیمانی کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے جنرل قاآنی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
یاد رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل "قاسم سلیمانی" جمعہ کے روز علی الصبح بغداد میں دہشت گردی کی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔
قائد اسلامی انقلاب نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں جنرل سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 3 جنوری 2020 - 14:20
تہران، ارنا - سپریم لیڈر ایران نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس فورس جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد بریگیڈیئر جنرل «قاآنی» کو نئے کمانڈر کے طور پر مقرر کردیا.